بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں پانچ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا

یہ کارروائیاں ضلع بیجاپور کی اندراوتی نیشنل پارک کے گھنے جنگلات میں کی گئیںجہاں پہلے ہی بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے

پیر 9 جون 2025 11:40

رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)بی جے پی کے زیر اقتداربھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میںبھارتی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ افرادکو ہلاک کردیا ہے جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ وہ مائو نوازنکسلی باغی تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائیاں ضلع بیجاپور کی اندراوتی نیشنل پارک کے گھنے جنگلات میں کی گئیںجہاں پہلے ہی بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے جو نام نہاد’’آپریشن کگار‘‘کے تحت نکسل مخالف مہم میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین ہلاکتوں کے ساتھ گزشتہ تین دنوں میںہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعدادسات ہوگئی ہے جن میں ان کے سرکردہ لیڈر سدھاکر اور بھاسکربھی شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میںشامل بھارتی فورسز میں سی آر پی ایف کی کوبرا یونٹ، اسپیشل ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ شامل ہیںجن پر باربارانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قبائلی پٹی میں جعلی مقابلوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری حقوق کے گروپوں نے انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کے بعدقتل کررہی ہے اور جعلی مقابلوں کا ڈرامہ رچاکر ان ہلاکتوں کا جواز پیش کررہی ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ’’آپریشن کگار‘‘کا مقصد قبائلی مزاحمت کو دبانے اور مائو نواز وں کے خلا ف کارروائیوں کی آڑ میں معدنیات سے مالا مال بسترکے جنگلات کو کارپوریٹ استحصال کے لیے خالی کرناہے۔

متعلقہ عنوان :