Live Updates

غزہ میں امدادی تقسیم کا ماڈل موت کی دعوت کے مترادف ہے،انروا کا انتباہ

غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن نے سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے تمام امدادی مراکز عارضی طور پر بند کر دئیے

پیر 9 جون 2025 12:05

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا)نے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے موجودہ طریقہ کار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے موت کی دعوت قرار دیا ہے۔ادھر امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے قائم غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن نے سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنے تمام امدادی مراکز عارضی طور پر بند کر دیے۔

(جاری ہے)

انروا کی ترجمان جولیٹ ٹوما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہغزہ میں امداد کی تقسیم کا موجودہ ماڈل نہ صرف ناکام ہے بلکہ یہ براہِ راست لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے شہریوں میں وسیع پیمانے پر اور محفوظ طریقے سے امداد کی فراہمی صرف اقوامِ متحدہ کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس میں انروا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔جولیٹ توما نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے دوران اونروا کی سرگرمیاں مثر اور کارآمد ثابت ہوئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات