بھارت، اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ

لینڈنگ کے بعد کافی دیر تک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دکھائی دیا،تمام مسافرمحفوظ

پیر 9 جون 2025 12:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے فورا بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لینڈنگ کے بعد کافی دیر تک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دکھائی دیا، تمام پانچ مسافر محفوظ رہے جبکہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسی روٹ پر گزشتہ تیس دنوں کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :