وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس

جمعہ 15 اگست 2025 16:07

وزیراعلی  پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلائوڈ برسٹ سے 16 افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں لواحقین کے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،قدرتی آفات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن ان سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ورثا کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،انہوں نے مرحومین کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔932