وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر اینکر فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پیر 9 جون 2025 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر اینکر فریحہ ادریس کی والدہ نگہت ادریس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے فریحہ ادریس اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریحہ ادریس کی والدہ نگہت ادریس کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، والدہ کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نگہت ادریس مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :