پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان

ہم سالہا سال سیلابوں سے بچ نہیں پاتے تو اس ملک میں عوام کلاڈ برسٹ سے کیسے بچیں کیا این ڈی ایم اے صرف وزیر اعظم کو بریفنگ دینے کے لیے بنایا گیا ہی ،سربراہ اے این پی

پیر 18 اگست 2025 22:45

پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے، ہر سال مون سون کے سیزن میں ہم سیلاب کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اس سینیٹ کی کیا حیثیت ہی سینیٹ میں اس کرسی کی تذلیل ہے، تین گھنٹے سے اجلاس چل رہا ہے مگر ہال میں کوئی ایک بھی وزیر موجود نہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اتنے اہم موضوع پر یہاں کوئی موجود نہیں، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کا کیا کردار ہی کیا این ڈی ایم اے صرف وزیر اعظم کو بریفنگ دینے کے لیے بنایا گیا ہی ۔سربراہ اے این پی نے کہا کہ جب آفات زیادہ ہوں تو حکمران اپنے گریبانوں میں دیکھ لیں، کلاڈ برسٹ ایک آفت ہے، ہم سالہا سال سیلابوں سے بچ نہیں پاتے تو اس ملک میں عوام کلاڈ برسٹ سے کیسے بچیں ۔