سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے میں سرکاری کمپنیز نے سرمایہ کاری بڑھادی

منگل 19 اگست 2025 16:18

سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے میں سرکاری کمپنیز نے سرمایہ کاری بڑھادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)سونے اور تانبے کے قیمتی ترین ذخائر نکالنے میں سرکاری کمپنیز نے انویسٹمنٹ بڑھادی۔ سرکاری کمپنیز کے بورڈ نے سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری دے دی۔ نئی پیشرفت سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ریکوڈک میں حصہ دار سرکاری کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا، ریکوڈک میں حصہ دار سرکاری کمپنیز کے بورڈ نے سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ریکوڈک میں حصہ دار کمپنیز نے فائنانسنگ میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ کردیا، سرکاری کمپنیز نے شیئرز ہولڈرز کی متوقع فائنانسنگ میں بھی 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالراضافہ کیا۔او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے مطابق لاگت بڑھنے کے باوجود منصوبہ اب بھی منافع بخش ہے۔او جی ڈی سی اور پی پی ایل نے نئی پیشرفت سے حکومت اور اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری کمپنیز نے ریکوڈیک فیز 1 کی فنڈنگ 71 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بڑھادی ہے، سرکاری کمپنیز کے شیئر ہولڈرز کی شراکت 39 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ عنوان :