Live Updates

بین الاقوامی تجارتی نمائش ہیلتھ ایکسپو میں شرکت کے لئے 23جون تک درخواستیں طلب

پیر 9 جون 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ عراق میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ہیلتھ ایکسپوعراق 2025 ‘‘میں شرکت کے لئے23جون تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش عراق کے شہر بغداد میں18ستمبر سے 21 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں آلات جراحی ، ٹیکسٹائل ، میڈیکل آلات ، لیبارٹری کے آلات اور دندان سازی کے آلات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات