ٹ*کراچی‘ ڈیفنس میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون گرفتار

ھ*تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع‘ ان کے بیٹوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری

پیر 9 جون 2025 16:20

nکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)ڈیفنس میں درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔درخشاں پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منشیات فروشی میں ملوث تھیں اور ایس ایس پی ساوتھ مہزور علی کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری تھانہ درخشاں کی حدود میں عمل میں ا?ئی جہاں ایک مشتبہ گاڑی ٹویوٹا مارک II کو روکا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے ویڈھ نامی منشیات برا?مد ہوئی، جس پر گاڑی میں موجود خاتون کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو بدنام منشیات فروشوں کی والدہ ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ گروہ ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں سرگرم تھا تاہم ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا ا?غاز کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر منظم انداز میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :