Live Updates

آ مدہ بجٹ میں مزید ٹیکسوں سے اجتناب کیاجائے ‘ جے یو آئی (س)

حکمران طبقہ ٹیکسوں کی صور ت میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی بجائے اپنے اخرا جا ت کم کرے

پیر 9 جون 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ آ مدہ بجٹ میں مزید ٹیکسوں سے اجتناب کیاجائے،عوام پہلے ہی جینے سے مرنے تک حکومت کو ٹیکس دے رہی ہے مزید ٹیکسوں کا بوجھ عوام سے زیاد تی ہوگا،حکمران طبقہ ٹیکسوں کی صور ت میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی بجائے اپنے اخرا جا ت کم کرے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ کیا شہریوں کی آمدن و اخراجات میں توازن رکھنے کے لیے پالیسی بنانا حکومت کی ذمہ داری نہیں اگر حکومت ٹیکس جمع کرے اور اپنے اخراجات کم نہ کرے، افسر شاہی کی رہائش اور دیگر مراعات پر اربوں خرچ ہوں اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ بڑھایا جاتا رہے تو یہ ظلم کب تک برداشت ہو سکتا ہی ۔ حکمرا ن عوام کا سا نس بند کرنے کی بجائے اپنی عیا شیوں کو کنٹرول کرے اور مزید ٹیکس لگانے سے گریز کرے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات