عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران 17ملزمان گرفتار، 13 موٹر سائیکلز،موبائل فونز اورنقدی برآمد

پیر 9 جون 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) پنجاب پولیس نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران 17ملزمان کو گرفتار کر کے 13 موٹر سائیکلز،موبائل فونز اورنقدی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عیدالاضحی ٰکے روزلاہور اور مختلف اضلاع سے چوری ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب 8 گینگز کے 17 کارندے گرفتارکیے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں 13 موٹر سائیکلز، موبائل فونز، مویشی، 10 لاکھ روپے نقدی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے۔