ْصوابی، پولیس نے مساجدسے انویٹرز ،بیٹریاں چوری کرنیوالا بین الضلاعی چور گروہ گرفتار کرلیا

قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی سولو انویٹرز،منشیات ،نقدی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد

پیر 9 جون 2025 19:20

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)یارحسین پولیس نے مساجد سے انویٹرز اور بیٹریاں چوری کرنے والے بین الضلاعی چور گروہ کو بے نقاب کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی سولو انویٹرز،بھاری مقدار میں منشیات ،نقدی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مساجد سے سولر سسٹم کے انویٹرز کی چوریوں سے مساجد میں نمازیوں اور زاکرین کو شدید مشکلات کا سامنا واقعات کے حوالے سیایس ڈی پی او سرکل لاہور اے ایس پی محمد نعمان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان نے پولیس ٹیم سب انسپکٹر خائستہ محمد خان،تفتیشی آفسران شاہ نواز خان،طاہر خان کے ہمراہ چوروں کے خلاف کارروائی شروع کی،معلوم ہوا کہ چوری میں ملوث ملزمان حسن آیاز اور تاجدار ساکنان یارحسین ہے جس کو پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ ڈیڑھ لاکھ لاکھ نقدی، دس عدد قیمتی سولر انوئیٹرز، ساتھ بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کے 05 پیکٹ چرس یعنی 4752 گرام چرس ، 1192 گرام آئس اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی،جبکہ مزید تفتیش کے دوران گھر سے لاکھوں روہے نقدی چوری کے رقم بھی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کی مزید انکشافات کی توقع جاری ہے۔یارحسین و دیگر ملحقہ علاقوں میں گرفتار چوروں نے مسجد سے لاکھوں روپے کا سولر سسٹم چوری کرکے اپنی آخرت خراب کردی۔