ریسکیورز نے عید کے دنوں میں بے لوث خدمات سر انجام دیں، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز

پیر 9 جون 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ان ریسکیو اہلکاروں کی تعریف کی جو عید کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہے اور پنجاب کے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرتے رہے۔صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے سیکرٹری کو بریفنگ دی کہ ریسکیو 1122 نے 6 سے 8 جون 2025 تک پنجاب کے تمام اضلاع میں 22,593 ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کیا۔

(جاری ہے)

ان میں 5,374 روڈ ٹریفک حادثات جن میں 39 اموات ہوئیں،13,841 میڈیکل ایمرجنسیز میں 587 اموات،14 ڈوبنے کے واقعات میں 10 اموات،353 آگ لگنے کے واقعات،464 گرنے / پھسلنے کے کیسز،427 زچگی سے متعلق ایمرجنسیز،387 کا م کے دوران چوٹیں،262 جانوروں کے ریسکیو آپریشنز،98 کرنٹ لگنے کے واقعات،64 جلنے کے کیسز،2 عمارت گرنے کے واقعات،865 دیگر متفرق ایمرجنسیزرپورٹ ہوئیں:ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ 6 سے 9 جون 2025 تک عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں سے متعلق اور قربانی کی سرگرمیوں میں 216 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، جن میں 119 قربانی کے دوران چوٹیں، جو چھری یا اوزاروں کے غلط استعمال سے ہوئیں،97 کیسز میں جارحانہ یا قابو سے باہر جانوروں کو سنبھالنے کے لیے ریسکیو آپریشنز کیے گئے،متعدد واقعات میں افراد قربانی کے دوران زخمی یا جانوروں کے پاں تلے روندنے سے زخمی ہوئے ،ان میں سے 65 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 151 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، یہ واقعات لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اور بہاولپور سمیت دیگر بڑے اضلاع سے رپورٹ ہوئے،اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید کی تعطیلات کے دوران جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جن میں 587 اموات میڈیکل ایمرجنسیز کی وجہ سے، 39 اموات روڈ ٹریفک حادثات کی وجہ سے19 اموات جرائم کے واقعات میں،10 اموات ڈوبنے سے،8 اموات کرنٹ لگنے سے،110 اموات دیگر متفرق ایمرجنسیز تھیں،انہوں نے عید کے دوران 5374 روڈ ٹریفک حادثات اور خاص طور پر روڈ ایکسیڈنٹ میں 39 اموات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کریں، کیونکہ رفتار میں ہر 1 کلومیٹر فی گھنٹہ اضافہ مہلک حادثے کے خطرے کو 4 سے 5 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔