مانجھی پور میں شاہی کینال میں نہاتے ہوئے سات سالہ کا بچہ ڈوب کر جاں بحق

پیر 9 جون 2025 23:00

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء) مانجھی پور میں عید کے دن 7 سالہ بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق عید کے دن دوپہر کو مانجھی پور میں شاہی کینال میں ایک بچہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا بچے کی عمر 7 سال بتائی جاتی ہے ،بچے کی لاش کو مقامی لوگوں نے نکال دیا جس کی شناخت محمد اسحاق ولد عبدالمجید کھوسہ سے ہوئی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچے کی میت ورثہ کے حوالے کردی یوں اچانک بچے کی لاش دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا اور عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

متعلقہ عنوان :