سرگودھا،تیز رفتارکار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ جانے سے فیملی کی خاتون جاںبحق

منگل 10 جون 2025 12:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)تیز رفتارکار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ جانے سے فیملی کی خاتون جاںبحق اور 14 سالہ بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر چک 41 پمپ کے قریب خوشاب سے لاہور جانے والی فیملی کی تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ جانے سے خوشاب کی 45 سالہ خاتون کوثر بی بی جانبحق اور اس کا60 سالہ شوہر صالح محمد، 14 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اور 24 سالہ اسد عباس شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :