Live Updates

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا اسرائیل پر میڈلین پر کارکنوں کو اغوا کرنے کا الزام

منگل 10 جون 2025 13:27

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے پیر کو اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے غزہ پہنچنے سے روکنے کے بعد میڈلین جہاز پر موجود کارکنوں کو اغوا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مانسر نے اعلان کیا تھا کہ گریٹا تھنبرگ سمیت میڈلین بحری جہاز پر سوار تمام فلسطینی حامی کارکنوں کو جلد از جلد ان کے ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رات کے وقت اسرائیل نے میڈلین کا کنٹرول سنبھال لیا اور یہ سب کچھ آسانی سے ہوگیا بغیر کسی چوٹ کے۔ انہیں اشدود کی اسرائیلی بندرگاہ پر لایا گیا۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں (فلسطین کے حامی کارکنوں) کو کافی کھانے پینے کی چیزیں ملیں اور یقینا انہیں جلد از جلد ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا جائے گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :