ہٹڑی پولیس کا سٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

منگل 10 جون 2025 13:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) ہٹڑی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بائی پاس مویشی منڈی کے قریب دورانِ پیٹرولنگ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، جب کہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اعجاز ولد سوڈھو چانگ کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جب کہ واقعے کی مکمل انویسٹی گیشن جاری ہے۔