
ہماری تحریک آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ و پارلیمان کی آزادی اور بے گناہ اسیران کی رہائی کے لیے ہوگی، اسد قیصر
پاکستان خودمختار ملک ہے، نہ ہم کسی دوسرے ملک میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت دیتے ہیں، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کا جواہر الاسلام مدرسہ، سلیم خان صوابی کا دورہ
منگل 10 جون 2025 14:23

(جاری ہے)
اسد قیصر نے کہا کہ 2022 میں جب امریکا نے افغانستان کے خلاف نئے اڈوں کی بات کی تو پیٹرن اِن چیف نے واضح الفاظ میں کہاکہ ناٹ ابسیوٹلی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، نہ ہم کسی دوسرے ملک میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت دیتے ہیں، پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور دنیا کو اس کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرن اِن چیف پی ٹی آئی ضمیر کے قیدی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جو تحریک شروع کر رہے ہیں اس کا مقصد پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، پارلیمان کی خودمختاری اور بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مفلوج ہو چکی ہے اور پارلیمان میں وہ نمائندے نہیں بیٹھے جو عوام کا اصل مینڈیٹ رکھتے ہوں۔ ووٹ کسی اور کو پڑتا ہے اور جیت کسی اور کی ہوتی ہے۔ انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اس ناانصافی کے خلاف ہماری جدوجہد کا ساتھ دیں اور پیٹرن اِن چیف کی رہائی کے لیے مل کر کوشش کریں۔ ہم اس ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں اور مدینہ کی ریاست ہمارے منشور کا اہم ترین جزو ہے۔مدرسہ جواہر الاسلام مہتمم نے کہا کہ ہم اسد قیصر صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے ادارے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا منشور کہ پاکستان ایک اسلامی و مذہبی ریاست ہو، ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرن اِن چیف کی رہائی کے لیے نہ صرف ہم بلکہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اسلام کی خدمت اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے قائد شیخ القرآن مولانا طیب ، اسد قیصر کے خصوصی ساتھی ہیں اور ہم عمران خان اور ان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.