دریائے سندھ میں تین لڑکیاں اور تھل کینال میں ایک لڑکا ڈوب کر جاں بحق

منگل 10 جون 2025 15:41

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) دریائے سندھ میں تین لڑکیاں اور تھل کینال میں ایک لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔کچہ نشیب میاں خیل کے قریب سید تقی شاہ کی فیملی عید پر ہمراہ دریائے سندھ کی سیر کے لئے گئے تو اچانک ایک چھ سالہ بچی کا پاؤں پھسل گیا جو پانی کی نذر ہوگئی جس کو بچانے کیلئے اس کی دوکزن دریاکے گہرے پانی میں چلی گئی اور تینوں ڈوب گئی ہیں جن کو دوگھنٹے بعد مقامی افراد نے دریائے سندھ سے نکال لیاہے۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والی لڑکیوں میں ایک پندرہ دن کی دلہن بھی شامل ہے۔ دوسراواقعہ وٹھوئے والا میں پیش آیا جہاں نوعمر لڑکا ریحان تھل کینال میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :