پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن (کل) سے شروع ہوگا

منگل 10 جون 2025 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن (کل)بدھ سے شروع ہوگا۔منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آفتاب گیلانی نے بتایا کہ پوسٹ حج آپریشن 11 جون سے شروع ہوگا، پہلی حج پرواز صبح 3 بجے جدہ سے اسلام آباد پہنچنے کا بتایاگیا آفتاب گیلانی نے کہا کہ پہلی پرواز سے 307 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے اور پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔آفتاب گیلانی کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کیلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :