انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی چھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا

منگل 10 جون 2025 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرائو سے متعلق چھ مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر محکمہ پراسیکیوشن کے سرکاری وکیل کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،منگل کو دوران سماعت پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ایک وقت میں چھ مقدمات پر دلائل دینا ممکن نہیں،اس لئے درخواستوں پر الگ الگ سماعت کی جائے،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو درخواستوں پر دلائل کیلئے13 جون،مزید دو کی 17 جون اور بقیہ دو پر20 جون کی تاریخ مقرر کر دی۔