قربانی کے جانور ذبح کرتے وقت25اناڑی قصائی بری طرح زخمی‘ہسپتال داخل

منگل 10 جون 2025 16:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)قربانی کے جانور ذبح کرتے وقت25اناڑی قصائی بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ،تفصیل کے مطابق عید قربان کے موقع پر ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی پیشہ ور قصابوں کی زیادہ اجرت ہونے پر اکثر شہری اناڑی قصابوں کے ہتھے چڑھ گئے، اناڑی قصائی جانور ذبح کرتے ہوئے چھریاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، جس میں وارث پورہ کا اللہ دتہ، سمن آباد کا فقیر حسین، غلام محمد آباد کا ابرار، ڈھڈی والا کا افتخار، 41گ ب کا محمد سلیم، مدینہ آباد کا کاشف، چمن زارکالونی کا ابراہیم وغیرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود افراد نے اناڑی قصابوں طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال پہنچایا ۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :