کراچی، ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ ، 216 کی بجائے 225 قیدی فرارہونے کا انکشاف

ی* 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں‘جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا

منگل 10 جون 2025 16:47

ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ملیر جیل سے 216 کی بجائے 225 قیدی فرارہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اس سلسلے میں جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے تفتیشی حکام کو خط لکھ دیا۔خط میں لکھا گیا کہ مفرور قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پرتعداد تبدیل ہوئی، 146 مفرور قیدی اب تک پکڑے جا چکے ہیں اور جیل سے فرار ہونے والے 79 قیدی تاحال مفرور ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک قیدی نے اپنے گھر پر ماڑی پور میں خود کشی کی، ایک قیدی بھاگنے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، نئی لسٹ میں شامل مزید قیدیوں کی تفصیلات تھانوں میں بھیج دی گئی ہیں، مفرور قیدیوں کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ ضلع ملیر 107 قیدی اب تک پکڑے جاچکے ہیں، ضلع کورنگی سی8، ضلع شرقی سی7 قیدی پکڑے گئے، ضلع جنوبی سی7، ضلع سٹی سے 3 قیدی پکڑے گئے، ضلع کیماڑی سے 3 اور ضلع غربی سے 8 قیدی پکڑ ے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی سی6 قیدی پکڑے گئے ہیں۔