لاہور: سسرالیوں کے رویے سے دلبرداشتہ 2 بچوں کی ماں کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

منگل 10 جون 2025 17:55

لاہور: سسرالیوں کے رویے سے دلبرداشتہ 2 بچوں کی ماں کی گلے میں پھندا ڈال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)لاہور کے علاقے ہنجروال میں خاتون نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ آمنہ نے سسرالیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے معاملے کا نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو آمنہ کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس ترجمان نے کہا کہ افسوسناک واقعہ جمال کالونی ہنجروال میں پیش آیا، دو بچوں کی ماں 28 سالہ آمنہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :