محکمہ صحت بلوچستان کی کارروائی، عید کے دوران غیر حاضری پر 15 ملازمین برطرف

منگل 10 جون 2025 18:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا،جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاو?س آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاو?س آفیسر کے وظیفے فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مریضوں کی دیکھ بھال میں غفلت قابل معافی نہیں۔

متعلقہ عنوان :