لاہور ،وارداتوں کی نصف سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا

منگل 10 جون 2025 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں میں ملوث اور ’’ففٹی‘‘کے نام سے مشہور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 51وارداتیں کیں،ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے شالیمار چوک سے گرفتار کیا،ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں،ملزم اکبر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔