ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں انٹرنیٹ سروس کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا

منگل 10 جون 2025 20:35

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں انٹرنیٹ سروس کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کو شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یوفون، ٹیلی نار اور زونگ کی جانب سے فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سروس نہایت سست رفتار ہے، جس کے باعث ایک سادہ وائس نوٹ بھیجنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے میں منٹوں لگ جاتے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگے انٹرنیٹ پیکجز خریدنے کے باوجود ڈیٹا انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے، جو کہ موبائل کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث طلبہ،فری لانسرز، کاروباری افراد اور عام شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں جکہ شہریوں نے پی ٹی اے حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ نوکنڈی میں روز بروز بڑھتی آبادی اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر کلی اور محلہ میں علیحدہ دیگر موبائل ٹاورز کی منظوری دی جائے، تاکہ صارفین کو بہتر انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ سکے اور ان کے خریدے گئے ڈیٹا پیکجز ضائع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :