پی آئی اے سمیت سرکاری ادارے ایک ہزار ارب روپے کا سالانہ خسارہ کر رہے ہیں، گوہراعجاز

منگل 10 جون 2025 21:37

پی آئی اے سمیت سرکاری ادارے ایک ہزار ارب روپے کا سالانہ خسارہ کر رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پی آئی اے سمیت سرکاری ادارے ایک ہزار ارب روپے کا سالانہ خسارہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں گوہر اعجاز نے کہا کہ پورے سال میں تنخواہ دار طبقے نے 400 ارب روپے کا ٹیکس دیا لیکن ہماری سرکاری انٹر پرائزز ایک ہزار ارب روپے کا نقصان کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ کون سا محکمہ کتنے پیسوں میں بک رہا ہے، ہمیں آئندہ مالی سال کے دوران پرائیویٹائزیشن کے نعرے کو اپنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :