Live Updates

تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اچھی خبریں آرہی ہیں ، وزیرخزانہ

منگل 10 جون 2025 21:47

تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اچھی خبریں آرہی ہیں ، وزیرخزانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ، اچھی خبریں آرہی ہیں ،بجٹ اجلاس میں شرکت سے قبل پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس میں 6 سے 7 فیصد تک تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے تاہم اطلاعات کے کابینہ ارکان نے 10 فیصد اضافے کی رائے دی ہے۔

(جاری ہے)

تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سوال پر کہا کہ اچھی خبریں آرہی ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ 2025-26ئ کا مجموعی حجم 17 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات