
انڈیا کا مسافر طیارہ گرنے پر یو این چیف کا گہرے رنج و غم کا اظہار
یو این
جمعہ 13 جون 2025
00:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔
سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام جاری کیا ہے۔بوئنگ ڈریم کمپنی کا تیار کردہ یہ جہاز انڈیا کے معیاری وقت کے مطابق جمعرات دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر احمد آباد کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوا جس نے لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ پر اترنا تھا۔
(جاری ہے)
پرواز سے کچھ دیر کے بعد یہ جہاز ایک میڈیکل کالج کے کیمپس کی عمارت پر گر گیا۔ حادثے میں جہاز کے مسافروں سمیت بڑی تعداد میں کالج کے طلبہ اور اساتذہ کے زخمی و ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حادثے کی ویڈیو اور تصاویر میں اس جہاز کو نیچی پرواز کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ عمارتوں کے عقب میں غائب ہو جاتا ہے جہاں سے آگ اور دھوئیں کے مرغولے اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔ حادثے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ طیارے کا عقبی حصہ ایک عمارت میں دھنسا دکھائی دیتا ہے۔
جائے حادثہ پر لوگوں کی تلاش اور ان کی زندگی بچانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.