کمالیہ میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں 1.25 روپے کلو ہوگئی

منگل 10 جون 2025 22:03

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پنجاب کے شہر کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی ہے، چند دن پہلے تک 100روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔

(جاری ہے)

تاجروں نے بتایا کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری، بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :