sلاہور : 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

ژ*ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا

منگل 10 جون 2025 19:50

۹ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں میں ملوث اور ’’ففٹی‘‘ کے نام سے مشہور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لی اگیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 51 وارداتیں کیں، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے شالیمار چوک سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم اکبر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت پر عزم ہے۔