Live Updates

پی ایس ڈی پی کے تحت پیٹرولیم ڈویژن کے جاری ایک منصوبے کے لئے 718.580 ملین روپے مختص

منگل 10 جون 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء) آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26کے دوران پیٹرولیم ڈویژن کے جاری ایک منصوبے کے لئے 718.580 ملین روپے کے فنڈزمختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق جدید سیٹلائٹ امیجنگ بیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ارضیاتی نقشہ سازی اور معدنیات کی تلاش میں تیزی کے منصوبے پر مجموعی۔لاگت کا تخمینہ 995 ملین روپے ہے۔ جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کے لئے 276.420ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت خرچ کیے گئے آئندہ مالی سال 2025-26 میں منصوبے کے لئے مزید 718.580 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات