Live Updates

وزیر خزانہ نے سینیٹ میں سالانہ مالیاتی بل 2025 پیش کردیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج

پی ٹی آئی اراکین کسانوں کا قتل نامنظور، مزدوروں کا قتل نامنظور کی نعرے بازی کرتے رہے چیئرمین سینیٹ نیمالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کردیا،قائمہ کمیٹی خزانہ 10 روز میں سفارشات تیار کرے گی

منگل 10 جون 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)سینیٹ میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شرابہ کے باعث سالانہ مالیاتی بل (بجٹ) 2025 پیش کردیا، پی ٹی آئی اراکین کسانوں کا قتل نامنظور، مزدوروں کا قتل نامنظور کی نعرے بازی کرتے رہے ، چیئرمین سینیٹ نیمالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کردیا،قائمہ کمیٹی خزانہ 10 روز میں سفارشات تیار کرے گی۔

منگل کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سینیٹ اجلاس ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان میں سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر فاتحہ کرائی گئی، ایوان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور غزہ کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی، دعائے مغفرت قائد ایوان نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کرائی، وزیر خزانہ سینیٹر میاں محمد اورنگزیب نے فنانس بل 2025 کی کاپی سینیٹ میں پیش کی ۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں بجٹ دستاویزات وزیر خزانہ میاں محمد اورنگزیب نے پیش کی، اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیمی مالیاتی بل 2025 پر رپورٹ اور سفارشات منظوری کے لیے پیش،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات منظور کی گئی۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے مالیاتی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے سپرد کر دیا،قائمہ کمیٹی خزانہ 10 روز میں سفارشات تیار کرے گی، ممبران 3 روز میں اپنی سفارشات جمع کرائیں، سینیٹ اجلاس جمعہ صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات