پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں نئے بھرتی ہونے والے سول ججز( آج) اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

منگل 10 جون 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں نئے بھرتی ہونے والے 33سول ججز کم مجسٹریٹس آج بروز بدھ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

حلف برداری تقریب صبح 11بجے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔ حلف برداری تقریب کے بعد نئے بھرتی ہونے والے جوڈیشل افسران پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ کا بھی آغاز کریں گے۔