آئندہ مالی سال 26-2025کے لئے انکم ٹیکس اقدامات کے تحت آئی ٹی اور آئی ٹی کی خدمات کے استثنیٰ کے ساتھ مخصوص خدمات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر6فیصد کرنے کی تجویز

منگل 10 جون 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 26-2025کے لئے تجویز کردہ انکم ٹیکس اقدامات کے تحت آئی ٹی اور آئی ٹی کی خدمات کے استثنیٰ کے ساتھ مخصوص خدمات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر6فیصد، دیگر غیرمتعین خدمات کےلئے 15فیصد کی یکساں شرح اور کھلاڑیوں پر 10 فیصد سے 15فیصد ٹیکس کے نفاذ کی تجویز ہے،قرض سے حاصل منافع پر ٹیکس کی شرح میں 15 فیصد کے مقابلے میں 20فیصد اورمیوچل فنڈز سے حاصل آمدن پر ڈیوڈنڈٹیکس کی شرح 15 اور 25فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

فنانس بل 26-2025 کے مطابق 70 سال سے کم عمرانفرادی پنشن جو ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد ہو اس پر5 فیصد فلیٹ ٹیکس جبکہ ایک کروڑ روپے سے کم کی پنشن آمدن پرصفر ٹیکس کے ساتھ ساتھ نان فائلرز کی جانب سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6فیصد سے 0.8فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سیکشن 4 سی 200 ملین روپے سے 500 ملین روپے کے سلیب پرعائد سپر ٹیکس میں 0.5فیصد کی کمی کے ساتھ ساتھ 32 لاکھ روپے تک تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین پرعائد ٹیکس کی شرح میں کمی اورکم اور متوسط آمدنی والے ملازمین کو بھی ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنخواہ دار افراد کےلئے سرچارج کی شرح کو10 فیصد سے 9فیصد تک کم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :