
مصری ساحل پر پناہ گزینوں کی اموات پر آئی او ایم کا اظہار افسوس
یو این
منگل 10 جون 2025
23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے مصر کے ساحل پر پناہ گزینوں کی اموات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ کے خواہاں لوگوں کو مشمولہ، محفوظ اور باقاعدہ راستے مہیا کرنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے بے قاعدہ مہاجرت کی اس بھاری قیمت کا اندازہ ہوتا ہے جو زندگی اور مستقبل کے تحفظ کی خاطر نقل مکانی کرنے والوں کو چکانا پڑتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، مصر کے ساحل مرسی مطروح پر پناہ گزینوں کی 10 لاشیں ملی ہیں۔ یہ لوگ لیبیا سے نقل مکانی کر کے آ رہے تھے جن کا تعلق مختلف قومیتوں سے تھا۔
لاپتہ پناہ گزینوں سے متعلق 'آئی او ایم' کے منصوبے کے مطابق، 2014 سے اب تک بحیرہ روم میں 32 ہزار سے زیادہ پناہ گزین ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ نامعلوم تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ زندہ نہیں رہے۔
(جاری ہے)
ادھورے خواب اور غمزدہ خاندان
ادارے نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی ہر موت کے پیچھے ٹوٹے خوابوں، غمزدہ خاندانوں اور ادھورے مستقبل کی داستانیں ہوتی ہیں۔
'آئی او ایم' نے اس واقعے سے انسان دوست اور باوقار انداز میں نمٹنے پر مصر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پناہ گزینوں اور مہاجرین کے معاملے میں بین الاقوامی انسانی قانون کے اعلیٰ ترین معیارات کا اطلاق کیا ہے۔
ادارے نے بے قاعدہ مہاجرت کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے کے لیے اجتماعی اقدام کے مطالبے کو دہراتے ہوئے نقل مکانی کرنے والوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون وزیر داخلہ کون ہیں؟
-
پاکستان سے جھڑپ کے بعد بھارت کی ہتھیاروں کے خریداروں کی لبھانے کی کوشش
-
اوور سیز پاکستانیز ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،انہیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
پاکستان: لاکھوں افراد کا حساس ڈیٹا لیک اور تحقیقات کا حکم
-
عدالتی اصلاحات کی بدولت زیر التوا مقدمات کے بیک لاگ میں کمی ہوئی ،چیف جسٹس آف پاکستان کا جوڈیشل کانفرنس سے خطاب
-
حکومت کا اسلام آباد میں اپنی طرز کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
-
پختونخوا حکومت کا انقلابی قدم‘ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری
-
’’آپریشن دوارکا‘‘ بحری تاریخ کا درخشندہ باب ہے‘ محسن نقوی
-
صدر زرداری نے سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی
-
نوشہرو فیروز، ڈمپر کی کارکو ٹکر، 7 افراد موقع پرجاں بحق
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخواہ میں ای پنشن سسٹم کی منظوری دیدی
-
والد کی میت گاؤں لاتے ہوئے گاڑی کو حادثہ، بدقسمت خاندان کے مزید 7 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.