
’’آپریشن دوارکا‘‘ بحری تاریخ کا درخشندہ باب ہے‘ محسن نقوی
آج کے دن پاک بحریہ نے سمندری سرحدوں کا دفاع کر کے تاریخ رقم کی‘یوم بحریہ پر جانبازوں کو سلام
پیر 8 ستمبر 2025 13:15

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبر میں ’’آپریشن دوارکا‘‘ بحری تاریخ کا درخشندہ باب ہے، پاک بحریہ کے جانبازوں نے چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات کو تباہ کر کے سمندری جنگ کا نقشہ بدل دیا اور کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملایا، آپریشن دوارکا کے بعد معرکہ حق میں بھی پاک بحریہ الرٹ رہی اور دشمن کراچی پر حملے کی جرات نہیں کر سکا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ تیاریوں، تنظیم اور جذبہ سرفروشی سے دشمن کو حیران کر دیا، یومِ بحریہ نہ صرف ایک تاریخی دن ہے، بلکہ ایک تسلسل ہے اُس عہد، اُس جذبے اور اُس یقین کا جو سمندر کی وسعتوں میں پروان چڑھا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی، میزائل سسٹمز اور خود انحصاری کے ساتھ ایک مضبوط اور مؤثر بحری قوت کے طور پر سامنے آ چکی ہے، عالمی بحری مشقوں میں شمولیت، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میں قائدانہ کردار اور سفارتی سطح پر سرگرم شراکت پاک بحریہ کی قابل فخر پہچان بن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو سمندری محافظوں پر ناز ہے، جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی سے بحری سرحدوں کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا، پاک بحریہ 8 ستمبر 1965 کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میں جیل میں تھا اور پولیس والوں کو مارنے کے مقدمات مجھ پر درج کیے گئے،اعظم سواتی
-
بلاول بھٹو کا ایک بار پھر حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
-
چین میں پاکستان کے سفارتخانے میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب ، سفیر خلیل ہاشمی نے پرچم کشائی کی
-
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بدنظمی، ہاتھاپائی اور گالم گلوچ
-
پاکستان نے اڑان پاکستان کے تحت تبدیلی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے‘احسن اقبال
-
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمد محمد عبداللہ الرمیثی کونشان امتیاز عطا کردیا
-
پاکستان کا عالمی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ
-
جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام جاری ہے ، وزیر صحت
-
خواتین اور بچیوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
امریکہ کے شہر شکاگو میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سفیر پاکستان کے اعزاز میں تقریب
-
سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری پ چیف جسٹس کو 4 ججز کا خط، فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.