
پختونخوا حکومت کا انقلابی قدم‘ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری
وزیر اعلیٰ نے احساس ای۔پنشن سسٹم کے اجرا کی منظوری دیدی، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی
پیر 8 ستمبر 2025 13:11

(جاری ہے)
نئے سسٹم کے تحت ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل پورٹل پر ایک سادہ ڈیجیٹل فارم پر کر کے پنشن کیس داخل کرا سکیں گے۔
تمام ضروری دستاویزات بھی محفوظ طریقے سے اسکین کرکے براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکیں گی۔ اگلے مرحلے میں سسٹم خودکار طریقے سے متعلقہ حکام کے لیے ٹائم باؤنڈ ٹاسکس تخلیق کر دے گا۔ نئے نظام کے تحت کسی بھی مرحلے میں ایک بھی فزیکل فائل یا پیپر استعمال نہیں ہو گا۔ ویری فکیشن اور منظوری کا تمام عمل بھی ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ سسٹم خودکار طریقے سے سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر تیار کرے گا۔ یہ تمام آرڈرز ڈیجیٹل دستخط شدہ ہوں گے جو قانونی طور پر قابل قبول ہوں گے۔ای پنشن سسٹم کے تحت محکمہ وائز کارکردگی کی مانیٹرنگ کا ایک مربوط اور موثر نظام ہوگا۔ وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ ڈیش بورڈ کے ذریعے کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ یہ پیپر لیس نظام نادرا، اے جی آفس اور بینکس کے ساتھ منسلک ہو گا۔ مقررہ ٹائم لائن کے اندر پنشن ریٹائرڈ ملازم کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔ای۔پنشن نظام کو دیرپا بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ ای۔ پنشن سسٹم کا بروقت اجرا یقینی بنانے کے لیے 10 اہداف پر مشتمل روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، جس میں متعلقہ محکموں کو واضح اہداف بمعہ ٹائم لائنز تفویض کیے گئے ہیں۔ 15 جنوری 2026 تک ای۔ پنشن سسٹم کا باضابطہ افتتاح کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نئے سسٹم کے اجرا سے پنشن پراسیس ٹائم مہینوں سے کم ہو کر 2 سے 4 ہفتوں تک آ جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس آن لائن نظام سے پنشنرز کو پنشن کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔ ملازمین کو پنشن کے موجودہ نظام میں موجود مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ ایک حقیقی پیپر لیس سسٹم ہو گا جس سے شفافیت اور جوابدہی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل پختونخوا بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا ای۔ پنشن سسٹم کا اجرا کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ ہوگا۔ موجود صوبائی حکومت نے اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ باقی خدمات کو بھی آن لائن کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میں جیل میں تھا اور پولیس والوں کو مارنے کے مقدمات مجھ پر درج کیے گئے،اعظم سواتی
-
بلاول بھٹو کا ایک بار پھر حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
-
چین میں پاکستان کے سفارتخانے میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب ، سفیر خلیل ہاشمی نے پرچم کشائی کی
-
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران بدنظمی، ہاتھاپائی اور گالم گلوچ
-
پاکستان نے اڑان پاکستان کے تحت تبدیلی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے‘احسن اقبال
-
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمد محمد عبداللہ الرمیثی کونشان امتیاز عطا کردیا
-
پاکستان کا عالمی امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ
-
جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک پر کام جاری ہے ، وزیر صحت
-
خواتین اور بچیوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
امریکہ کے شہر شکاگو میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سفیر پاکستان کے اعزاز میں تقریب
-
سپریم کورٹ رولز کی بذریعہ سرکولیشن منظوری پ چیف جسٹس کو 4 ججز کا خط، فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.