موچکو پولیس کی کارروائی،2 ملزمان گرفتار،گٹکاماوااور نقدی برآمد

منگل 10 جون 2025 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) تھانہ موچکو پولیس نے گشت کے دوران سپارکو روڈ ایدھی قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 40 پڑیاں گٹکاماوااور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں ساجد ولد احمد اور اسماعیل عرف واجد ولد غلام حسین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔