بالاکوٹ روڈ ڈمگلہ ٹاپ کے مقام پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پالیا گیا

بدھ 11 جون 2025 12:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) بالاکوٹ روڈ ڈمگلہ ٹاپ کے مقام پررات گئے جنگل میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور فائر وہیکل سمیت فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو بالاکوٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ وارانہ طریقہ کار کو بروے کار لاتے ہوئے آگ کو ایک جگہ محدود رکھ کر مکمل قابو کر لیا۔

متعلقہ عنوان :