53 کروڑ کا مبینہ فراڈ کیس، ا داکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور د یگر دوملزمان کمرہ عدالت سے فرار

شریک ملزمان امتیاز احمد اور فیصل کی درخواستیں مسترد ، فیصلہ سنتے ہی دونوں ملزمان کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے، عدالتی احاطے میں موجود پولیس اہلکار ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 11 جون 2025 12:05

53 کروڑ کا مبینہ فراڈ کیس، ا داکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور د ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)53 کروڑ کے مبینہ فراڈ کیس میں ا داکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت منظور ،د یگر دوملزمان کمرہ عدالت سے فرارہوگئے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں 53 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی،عدالت نے شریک ملزمان امتیاز احمد اور فیصل کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پہلے ہی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی، جسے آج توثیق کر دیا گیا۔ فیصلہ سنتے ہی دونوں ملزمان فیصل اور امتیاز کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ عدالت کے احاطے میں موجود پولیس اہلکار ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

امتیاز احمد اور فیصل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کے شوہر عاطف خان کے ساتھ مل کر ایک شہری عاطف خان کے ساتھ کروڑوں روپے کا مالی فراڈ کیا۔ عدالت نے اس سے قبل عاطف خان کی ضمانت بھی مسترد کر دی تھی۔عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا کہ تینوں افراد نے مل کر سرمایہ کاری کے نام پر 53 کروڑ روپے ہتھیائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نادیہ حسین نے عبوری ضمانت کی درخواست 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دائر کی تھی جو عدالت نے منظور کر لی تھی۔

دوسری جانب ملزمان امتیاز احمد اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں نے نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے ساتھ مل کر 53 کروڑ روپے کا فراڈ کیا تھا۔عدالت اس سے قبل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی بھی ضمانت کی درخواست مسترد کر چکی تھی۔قبل ازیں ایف آئی اے نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر عاطف احمد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھاکہ ملزم سے تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :