ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو

بدھ 11 جون 2025 12:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) نیشنل پارٹی کےمرکزی صدرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ان کی رہائشگاہ تربت میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کرکے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو عید کی مبارکباد دی،ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش سمیت دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔