کسان کارڈ ہولڈر کا شتکار جلداز جلد ریکوری جمع کروائیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سیالکوٹ

بدھ 11 جون 2025 12:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ کسان کارڈ ہولڈر کا شتکار جلداز جلد ریکوری جمع کروائیں۔یہ بات انہوں نےسیالکوٹ کے علاقہ کوٹ ماناں،کوٹلی امیر علی میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کا شتکار کسان کارڈا کاؤنٹ ہولڈر جلد ازجلد اپنی ریکوری بنک آف پنجاب میں جمع کروائیں تاکہ ان کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے تین لاکھ پچاس ہزار فی ایکڑ اپ لوڈ کئے جاسکیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی زیادہ گندم اگاؤ مہم سےچھوٹے کاشتکار بھر پور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نےمزید کہا کہ دھان کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کریں اور کیڑوں سے بچاؤ کے لیے دو دفعہ زہر پاشی کریں اورزنک ڈالیں ۔ سیالکوٹ پھل دار پودوں،گندم ، چاول سمیت برسیم کی فصلوں کیلئے انتہائی سود مند ہے۔

متعلقہ عنوان :