بھکر سے تبدیل ہو نے والے ڈی ایس پی کے اعزاز میں پروقار الودا عی تقریب

بدھ 11 جون 2025 14:26

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر بھکر سے تبدیل ہونیوالے ڈی ایس پی صدر اسد عباس خان کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق تقریب میں ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان سمیت ایس پی انوسٹیگیشن شوکت علی ، ایس ڈی پی اوز تمام ایس ایچ اوز ،تمام ہیڈ آف برانچز دفتر اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

۔ ڈی پی او بھکر نے اسد عباس خان کی کارکردگی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسکے بعد تمام افسران نے ڈی ایس پی کے ٹرانسفر ہونے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کمانڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے سے بہت کچھ سیکھا ان کی خدمات، پیار اور خلوص ہمارے دلوں میں تا حیات زندہ رہے گا۔\378

متعلقہ عنوان :