محکمہ ایکسائز نے 6لاکھ شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا

ٹیکس دہندگان کی تعداد 18لاکھ سے بڑھا کر 24لاکھ کی گئی ‘ سیکرٹری عمر شیر چٹھہ

بدھ 11 جون 2025 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)محکمہ ایکسائز نے 6لاکھ افراد کو پراپرٹی ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا۔ سیکرٹری ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق رواں مالی سال میں 6لاکھ نئے پراپرٹی مالکان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا جبکہ 54ارب روپے کے ہدف میں سے اب تک 51ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد 18لاکھ سے بڑھا کر 24لاکھ کی گئی ہے اور 28ارب 19کروڑ کے پراپرٹی ٹیکس ہدف میں 20ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی ریٹ پر منتقلی کے بعد ٹیکس وصولی میں 75 فیصد چھوٹ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، تاہم نئے سسٹم کے تحت 25فیصد مزید افراد کی شمولیت سے ٹارگٹ حاصل کرنا آسان ہوگا۔عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ رواں ماہ میں ہدف مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور آئندہ مالی سال میں محکمہ 65ارب روپے تک ٹیکس وصولی کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :