جنگلی سور نے گائوں میں گھس کر اودھم مچا دیا،لوگوں نے پکڑ کر مار دیا

بدھ 11 جون 2025 16:44

جنگلی سور نے گائوں میں گھس کر اودھم مچا دیا،لوگوں نے پکڑ کر مار دیا
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)جنگلی سور نے گائوں میں گھس کر اودھم مچا دیا،جسے لوگوں نے پکڑ کر مار دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قلعہ احمد آباد کے نواحی گائوں کھیمووالی میں صبح کے وقت اچانک جنگلی سور گھس آیا اور اس نے اودھم مچا دیا اور مختلف گھروں میں داخل ہو گیاجس سے اہلخانہ خوف زدہ ہو گئے، دیہاتیوں کی دوڑیں لگ گئیں اور گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،گائوں والوں نے بروقت پہنچ کر کتوں کی مدد سے سور کو گائوں سے باہر نکال کر ہلاک کردیا۔

متعلقہ عنوان :