Live Updates

ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور دیگر کئی اسرائیلی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، حملے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں اور ساحلی شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری سمیت کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 15 جون 2025 10:57

ایران کا میزائلوں اور ڈرونز سے ایک اور حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 200 سے زائد ..
تہران/تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) ایران کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز سے کیے جانے والے ایک اور حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے، صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور خطے میں ایک بڑی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے کے دوران پہلے مرحلے میں 100 اور دوسرے مرحلے میں 50 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 9 اسرائیلی شہری ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے، ان میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب اور دیگر کئی اسرائیلی شہر دھماکوں سے گونج اٹھے، حملے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں اور ساحلی شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری سمیت کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حیفہ اور تامرا بستی میں گرے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، تل ابیب اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں دیر تک سنی جاتی رہیں، پورے ملک میں خطرے کے سائرن ایک بار پھر بج اٹھے، ایرانی حملے میں استعمال کیے گئے میزائلوں میں عماد، غدر اور خیبر شکن شامل تھے، ایران نے جدید ہائبرڈ ڈرون میزائل سسٹم کا بھی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کچھ ایرانی میزائلوں کو اردن کی حدود میں روکا گیا تاکہ وہ اسرائیلی سرزمین تک نہ پہنچ سکیں تاہم اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی نظام ان ایرانی ڈرونز کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی فوج نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جنگی طیارے شمالی اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اسرائیلی شہر بیت یام میں ایرانی حملوں کے بعد 35 افراد لاپتا ہو گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات