ضلعی انتظامیہ پشاور اور متعلقہ محکموں کے افسران کا حسن خیل کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

بدھ 11 جون 2025 17:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور اور متعلقہ محکموں کے افسران نے حسن خیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران کام کی رفتار، معیار اور عوامی سہولیات کو ترجیح دینے کے پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کے دوران انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت یا تجویز کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاور کے وٹس ایپ نمبر 03011964444 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :