Live Updates

آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر بنچ توڑدیاگیا‘ عمرایوب

بدھ 11 جون 2025 19:38

آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر بنچ توڑدیاگیا۔انسٹالر رجیم نے ملک کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے ہم اپنے تمام پابند سلاسل ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم لوگ وقت پر ہائیکورٹ پہنچے سنگل بنچ اور ڈبل بنچ توڑ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی پانچ جون کو جج نے کہا کہ نیب اپنا وکیل پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ فیل ہے ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہواوزیر اعظم اور صدر ہاؤس کے بجٹ میں اضافہ ہوا۔پٹرولیم لیوی 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔عمرایوب نے کہاکہ ہمارے وقت پر 20 روپے پٹرولیم لیوی تھی آدھے سے زیادہ بجٹ سود کی ادائیگی میں جائے گا ۔انسٹالر رجیم نے ملک کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے ہم اپنے تمام پابند سلاسل ساتھیوں کے ساتھ ہیںہمارے ایک دوست کو جیل کی سزا سنا دی‘بانی کو ان کے رفقا سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات